پاکستان سپر لیگ کے چوتھے سیزن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے احمد شہزاد اپنا تلخ ماضی بھلا کر قومی ٹیم میں واپسی کرنا چاہتے ہیں لیکن ان کو ابھی مزید انتظار کرنا پڑے گا۔ احمد شہزاد نے ایک ٹویٹر پوسٹ میں لکھا کہ اپنے ہوم کراؤڈ کے سامنے کھیلنے سے ان کا جوش بڑھتا ہے۔ انھوں نے پاکستان میں کرکٹ واپس لانے پر پی سی بی کا شکریہ بھی ادا کیا۔
ان کی اس پوسٹ کے جواب میں شاہد آفریدی نے کہا کہ تم نے اپنی فٹنس اور اسکلز کو بہتر کرنے کے لیے جو محنت کی اس کی جھلک نظر آ رہی ہے اور خاص طور پر آخری اننگز میں جو اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف کھیلی۔
انھوں نے کہا کہ یہی چیز عمر اکمل میں بھی نظر آئی، اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ اگر تم دونوں ایسے ہی کھیلتے رہے تو جلد پاکستان کی پلیئنگ الیون میں شامل ہو گے اور اپنی محنت جاری رکھو۔