Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ امکان ظاہر کیا جا رہا تھا کہ 28 مارچ کو پابندی ختم ہونے کے بعد ڈیوڈ وارنر اور اسٹیو سمتھ پاکستان کے خلاف آخری دو ون ڈے میچز کھیلیں گے لیکن دونوں کرکٹرز کو ابھی مزید انتظار کرنا پڑے گا۔ ڈیوڈ وارنر اور اسٹیو سمتھ کی ورلڈکپ اسکواڈ میں واپسی یقینی نظر آ رہی ہے۔
ورلڈکپ میں شرکت سے قبل دونوں کرکٹرز انڈین پریمیر لیگ میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔ اس کے علاوہ مچل اسٹارک بھی انجری کی وجہ سے آسٹریلوی اسکواڈ میں جگہ نہیں بنا سکے۔ امید کی جا رہی ہے کہ وہ ورلڈکپ سے قبل مکمل طور پر صحتیاب ہو کر اسکواڈ کا حصہ بن جائیں گے۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز 22 مارچ سے ہو گا۔
آسٹریلیا ون ڈے اسکواڈ: ایرون فنچ (کپتان)، عثمان خواجہ، شان مارش، پیٹر ہینڈزکومب، گلین میکسویل، ایشٹن ٹرنر، مارکس اسٹوئنس، ایلکس کیری، پیٹ کمنز، نیتھن کاؤلٹرنائل، جھائے رچرڈسن، کین رچرڈسن، جیسن بہرنڈروف، نیتھن لائن، ایڈم زامپا۔