Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ورلڈکپ کا میلہ لگنے میں تین ماہ سے بھی کم وقت رہ گیا ہے اور تمام ٹیمیں ایک اچھا کمبی نیشن بنانے کی تگ و دو کر رہی ہیں۔ سابق بھارتی کپتان سوروو گنگولی نے ورلڈکپ میں بھارتی اسکواڈ کے حوالے سے اپنی تجویز دے دی ہے۔ سوروو گنگولی نے کہا کہ رویندر جدیجا کی جگہ وجے شنکر کو ٹیم کا حصہ ہونا چاہیے کیونکہ انھوں نے آسٹریلیا کے خلاف اچھی کارکردگی دکھائی ہے۔
مہندر سنگھ دھونی کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ اگر وہ ورلڈکپ میں تسلسل کے ساتھ اچھی کارکردگی دکھاتے ہیں اور بھارت عالمی کپ جیت جاتا ہے تو انھیں کرکٹ کھیلتے رہنا چاہیے کیونکہ عمر کا کھیل سے کوئی تعلق نہیں۔ سوروو گنگولی نے کہا کہ بھارتی ٹیم کے فاسٹ بولرز انگلینڈ کی کنڈیشنز میں اہم کردار ادا کریں گے، بھوونیشور کمار اور شامی مسلسل اچھی پرفارمنس کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔