Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

آسٹریلیا کی ون ڈے ٹیم اس وقت بھارت میں پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلنے میں مصروف ہے۔ آسٹریلوی ٹیم فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ کے بغیر یہ سیریز کھیل رہی ہے اور وہ پاکستان کے خلاف بھی ون ڈے سیریز نہیں کھیل سکیں گے۔ آسٹریلوی سلیکٹرز جوش ہیزل ووڈ کی انجری کو لے کر پریشان ہیں کہ وہ ورلڈکپ سے قبل فٹ ہو پائیں گے یا نہیں۔
جوش ہیزل ووڈ کا اپنی انجری کے حوالے سے کہنا ہے کہ وہ ورلڈکپ سے قبل مکمل طور پر فٹ ہو جائیں اور ایشیز سیریز بھی کھیلیں گے۔ فاسٹ بولر نے کہا کہ مارچ کے اختتام تک ان کی انجری سے نجات ممکن ہے اور اپریل میں اپنی پریکٹس شروع کر دوں گا۔
انھوں نے کہا کہ مجھے اندازہ ہے کہ آگے اہم ایونٹ اور سیریز آ رہی ہیں تو میری پوری کوشش ہو گی کہ ٹیم کا حصہ بن کر اپنا اہم کردار ادا کر سکوں۔ جوش ہیزل ووڈ کے علاوہ مچل اسٹارک بھی انجری کا شکار ہیں اور پاکستان کے خلاف سیریز سے باہر ہو چکے ہیں۔