Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

لاہور قلندرز کے کپتان محمد حفیظ پی ایس ایل سے تو باہر ہو گئے اور اب اپنے ہاتھ کی انجری سے صحتیاب ہو رہے ہیں۔ محمد حفیظ نے پی ایس ایل فور میں اپنی بہترین ٹیم منتخب کی ہے جس کا کپتان انھوں نے سرفراز احمد کو مقرر کیا ہے۔ محمد حفیظ کی ٹیم کے پہلے تین کھلاڑیوں کا تعلق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے ہے، ان میں احمد شہزاد، شین واٹسن اور رائلی روسو شامل ہیں۔
چوتھے نمبر پر اے بی ڈویلیئرز اور پانچویں نمبر پر شعیب ملک کو رکھا گیا ہے۔ چھٹے نمبر پر پروفیسر نے فہیم اشرف اور عمر اکمل کا انتخاب کیا ہے۔ ساتویں نمبر پر کپتان سرفراز احمد ہیں۔ بولرز میں حسن علی، شاہین شاہ آفریدی، سندیپ لمیچنے شامل ہیں جبکہ ایمرجنگ کیٹیگری میں انھوں نے لاہور قلندرز کے نوجوان فاسٹ بولر حارث رؤف کو منتخب کیا ہے۔