Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان سپر لیگ فور کے لیے 41 غیرملکی کھلاڑی پاکستان پہنچے ہیں اور اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے سب کو سلیوٹ پیش کیا ہے۔ اپنے انٹرویو میں شاہد آفریدی نے کہا کہ پاکستان میں جب بھی مکمل طور پر انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہو گی تو اس کا کریڈٹ ان کھلاڑیوں کو بھی جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ 2015 کے بعد سے پاکستان نے کئی میچز کی میزبانی کی جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستان کرکٹ کے لیے محفوظ ملک ہے۔
بوم بوم نے کہا کہ پاکستان میں سیکیورٹی صورت حال بہتر ہوئی ہے اور غیرملکی کھلاڑیوں کی آمد سے اچھا پیغام جائے گا۔ شاہد آفریدی نے فینز سے کہا کہ اب وہ کرکٹ انجوائے کریں اور گراؤنڈ بھر دیں۔ سیکیورٹی اداروں اور اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ ان کی انتھک محنت کے باعث ہی پاکستان میں کرکٹ میچز کا انعقاد ممکن ہوا۔