Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اوپننگ بیٹسمین شین واٹسن نے پی ایس ایل میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ شین واٹسن پاکستان سپر لیگ کے چار ایڈیشن کھیل چکے ہیں۔ شین واٹسن نے پی ایس ایل میں 35 میچز کھیل کر سب سے زیادہ 59 چھکے لگائے ہیں۔ اس سے قبل یہ یہ ریکارڈ پشاور زلمی کے وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل کے پاس تھا جو کہ 43 میچوں میں 58 چکھے لگا چکے ہیں۔
شین واٹسن نے یہ کارنامہ کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے درمیان کھیلے گئے میچ میں انجام دیا۔ انہوں نے میچ میں 15 گیندوں پر 1 چھکے اور ایک چوکے کی مدد سے 20 رنز بنائے۔ اس میچ سے قبل شین واٹسن کو پی ایس ایل میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا ریکارڈ اپنے نام کرنے کے لیے ایک ہی چھکا درکار تھا۔ اوپننگ بیٹسمین اس سیزن میں اب تک 10 میچز کھیل کر 16 چھکے لگا چکے ہیں۔