Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

ویسٹ انڈیز کی ٹیم کیلئے 'چیمپئن چیمپئن' گانا گانے والے ڈوین براوو نے اپنی پی ایس ایل ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیلئے بھی شاندار گانا ریلیز کر دیا ہے۔ ڈوین براوو نے اپنا نیا گانا پلے آف مرحلہ شروع ہونے سے پہلے جاری کیا ہے۔ 'کوئٹہ! وی دِی گلیڈی ایٹرز' گانے کو پاکستانیوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ڈوین براوو کے گانے کو ہر جانب سے سراہا جا رہا ہے۔ اس گانے کی ویڈیو کو متحدہ عرب امارات میں عکس بند کیا گیا ہے۔ انھوں نے گانا گانے کے ساتھ ساتھ اس کو تحریر بھی خود کیا ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل ڈوین براوو 2016 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے موقع پر بھی گانا ریلیز کر چکے ہیں۔ ان کے گانے 'چیمپئن چیمپئن' کو یوٹیوب پر اب تک 7 کروڑ 39 لاکھ سے زائد لوگ سن چکے ہیں۔