Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اوپننگ بلے باز احمد شہزاد کی پی ایس ایل سیزن فور میں شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کے خلاف بھی انہوں زبردست اننگز کھیلی۔ احمد شہزاد نے 6 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے 99 رنز بنائے۔ بدقسمتی سے وہ پی ایس ایل میں اپنی پہلی سنچری بنانے سے صرف ایک رن پیچھے رہ گئے جو پی ایس ایل میں ان کی سب سے بڑی انفرادی اننگز تھی۔
رواں سیزن میں احمد شہزاد کی یہ مسلسل تیسری نصف سنچری ہے مگر شاندار اننگز کھیلنے کے باوجود وہ اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار نہ کرا سکے اور آخری اوور میں عثمان شنواری کا شکار ہو کر انہیں پویلین لوٹنا پڑا۔ احمد شہزاد نے اب تک پی ایس ایل فور میں 6 میچز کھیلے ہیں جس میں انھوں نے 252 رنز بنائے ہیں۔ میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے بھی احمد شہزاد کی بیٹنگ کی تعریف کی۔