Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

کراچی کنگز کے خلاف کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو انتہائی سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک رن سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ میچ کے بعد پریس کانفرنس میں کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ دوسری اننگز میں ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے میچ مکمل طور پر ہماری گرفت میں تھا مگر آخری اوور میں جس طرح پلٹا وہ سمجھ ہی نہیں آیا۔ سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ شنواری نے آخری اوور میں عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کیا، سرفراز احمد نے 99 رنز اسکور کرنے والے احمد شہزاد کی بھی خوب تعریف کی۔
انہوں نے کہا احمد شہزاد نے شاندار اننگز کھیلی اور ان کا فارم میں واپس آنا اب تک ہماری ٹیم کے لیے بہت اچھا ثابت ہوا ہے، یقین ہے وہ اگلے میچز میں بھی اسی طرح پرفارم کریں گے۔ واضح رہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو آخری اوور میں جیت کے لیے صرف پانچ رنز درکار تھے مگر عثمان شنواری نے 3 وکٹیں حاصل کر کے صرف 3 رنز ہی بننے دیے اور اس فتح کے ساتھ کراچی کنگز کی ٹیم نے پلے آف مرحلے کے لیے کوالیفائی بھی کر لیا۔