Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کے مقبول ہونے کے بعد ٹیسٹ کرکٹ کے مستقبل پر سوالات اٹھنے لگے تھے اور آئے روز اس پر بحث ہو رہی ہے۔ حال ہی میں میری لیبون کرکٹ کلب (ایم سی سی) کی جانب سے کیے گئے ایک سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ 86 فیصد افراد نے ٹیسٹ کرکٹ کو ہی سب سے بہترین فارمیٹ قرار دیا۔ سروے کے مطابق ٹیسٹ کرکٹ کے شائقین نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کو "انٹرٹینمنٹ" فارمیٹ کا نام دیا۔
اس سروے میں سو ملکوں کے تقریبا 13 ہزار افراد نے حصہ لیا۔ سروے کے مطابق ٹیسٹ کرکٹ کی مقبولیت اب بھی برقرار ہے اور شائقین آج بھی ٹیسٹ کرکٹ کو ہی دیکھنا پسند کرتے ہیں۔ اس سروے ٹیم کے چیئرمین مائیک گیٹنگ تھے جبکہ دیگر ممبران میں رمیز راجہ، کمار سنگاکارا، سوروو گنگولی، رکی پونٹنگ، شین وارن، شکیب الحسن اور دیگر افراد شامل تھے۔