ڈسپلن کی خلاف ورزی کی وجہ سے عمر اکمل اور احمد شہزاد لمبے عرصے سے انٹرنیشنل کرکٹ سے دور ہیں لیکن دونوں بیٹسمینوں نے پی ایس ایل فور میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ہیڈکوچ معین خان نے ان دونوں بیٹسمینوں کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ عمر اکمل اور احمد شہزاد کو کوچنگ نہیں عزت دینے کی ضرورت ہے جو ان کا حق ہے۔ معین خان نے کہا کہ سب جانتے ہیں کہ یہ دونوں بہترین کھلاڑی ہیں اور اس کا ثبوت پی ایس ایل کے رواں سیزن میں ان کی کارکردگی ہے۔ معین خان نے کہا کہ کوچز کا کام صرف کرکٹ تکنیک بہتر بنانا نہیں ہے بلکہ کھلاڑیوں کو عزت بھی دینی پڑتی ہے پھر ہی وہ اچھا پرفارم کر پاتے ہیں۔ عمر اکمل اور احمد شہزاد دونوں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے کھیل رہے ہیں۔ اچھی پرفارمنس کی وجہ سے عمر اکمل کو آسٹریلیا کے خلاف ہونے والے ون ڈے سیریز کے اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔