Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

گزشتہ کئی برسوں سے ویرات کوہلی شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے نظر آ رہے ہیں اور کوئی ایسا بولر بھی نظر نہیں آ رہا جس نے بھارتی کپتان کو پریشان کیا ہو۔ سابق آسٹریلوی لیگ اسپنر شین وارن نے بولرز کو ویرات کوہلی کے خلاف بولنگ کرنے کا طریقہ بتایا ہے۔
بنگلور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیجنڈری سابق آسٹریلوی بولر نے کہا کہ ٹیمیں ویرات کوہلی کو وکٹ ٹو وکٹ بولنگ کر کے غلطی کرتی ہیں۔ شین وارن نے کہا کہ کوہلی کو لیگ اسٹمپ پر یا آف سائیڈ پر بولنگ کرنی چاہیے جہاں سے ان کے لیے کھیلنا مشکل ہو جاتا ہے۔
انھوں نے کہا کہ میں اگر ویرات کوہلی کو بولنگ کرتا تو سلِپ اور شارٹ ایکسٹرا کوور پر فیلڈر لے کر انھیں آف سائیڈ پر بولنگ کرتا جہاں ان کو آؤٹ کرنا آسان ہو جاتا۔ ویرات کوہلی 2016 کے بعد سے بولرز کے لیے ڈراؤنا خواب بنے ہوئے ہیں۔ انھوں نے 2016 کے بعد سے 59 اننگز میں 88 کی اوسط سے 3,985 رنز بنا لیے ہیں۔