Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

انگلینڈ اور بھارت کی ویمنز ٹیموں کے درمیان کھیلے جانے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بعد آئی سی سی نے ویمنز ٹی ٹوئنٹی کی نئی رینکنگ جاری کر دی ہیں۔ انگلینڈ کی ویمنز ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی سیریز میں 0-3 سے کامیابی کے بعد ٹیم رینکنگز میں دوسری پوزیشن حاصل کر لی جبکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم تیسرے نمبر پر چلی گئی۔ آسٹریلیا کی ویمنز ٹیم پہلے اور پاکستان ویمنز ٹیم ساتویں نمبر پر موجود ہے۔
پلئیرز رینکنگز میں بھارتی اوپنر سمتری منڈھانا اور انگلینڈ کی ڈینیلا ویاٹ نے کیریئر کی بہترین پوزیشنز حاصل کر لیں۔ تین میچز میں اچھی پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے والی سمتری منڈھانا تین درجے ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر پہنچ گئیں۔
تین میچز میں 123 رنز بنانے والی ڈینیلا ویاٹ دو درجے ترقی کے بعد 17ویں نمبر پر آ گئیں۔ ٹاپ ٹین بیٹرز یا بولرز میں کوئی پاکستانی پلیئر شامل نہیں ہے۔ بولنگ رینکنگز میں آسٹریلیا کی میگان شٹ پہلے، بھارت کی پونم یادیو دوسرے اور آسٹریلیا کی ایلیز پیری تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔