Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

گزشتہ سال بال ٹیمپرنگ اسکینڈل کے نتیجے میں ایک سال کی پابندی کا سامنا کرنے والے ڈیوڈ وارنر کی ابھی کرکٹ میں واپسی نہیں ہوئی لیکن سابق آسٹریلوی لیگ اسپنر شین وارن نے ان سے متعلق بڑی پیشگوئی کر دی ہے۔ شین وارن نے کہا ہے کہ رواں سال انگلینڈ میں والے ورلڈکپ میں پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ ڈیوڈ وارنر جیتیں گے۔
دو روز قبل ڈیوڈ وارنر اپنی کہنی کی انجری سے صحتیاب ہو کر میدان میں واپس آئے تو انھوں نے پریمیر کرکٹ مقابلے میں اپنی ٹیم رینڈوک-پیٹرشام کی جانب سے 77 گیندوں پر 110 رنز بنائے۔ ڈیوڈ وارنر اور اسٹیو سمتھ کی پابندی رواں ماہ کی 28 تاریخ کو ختم ہونے جا رہی ہے جس کے بعد دونوں کھلاڑیوں کی ورلڈکپ اسکواڈ میں شمولیت یقینی ہے۔
ورلڈکپ کھیلنے سے قبل ڈیوڈ وارنر اور اسٹیو سمتھ انڈین پریمیر لیگ میں شرکت کریں گے۔ آسٹریلیا ورلڈکپ میں اپنا پہلا میچ یکم جون کو افغانستان کے خلاف کھیلے گی جس سے پہلے کینگروز انگلینڈ اور سری لنکا کے خلاف وارم اپ میچز کھیلیں گے۔