Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

وفاقی حکومت نے 23 مارچ کو ہونے والی تقریب میں 127 افراد کو سول ایوارڈ دینے کا اعلان کیا ہے جس میں سابق کپتانوں وسیم اکرم اور وقار یونس کے علاوہ لیگ اسپنر یاسر شاہ کا نام بھی شامل ہے۔ وسیم اکرم اور وقار یونس کو ہلال امتیاز جبکہ یاسر شاہ کو ستارہ امتیاز سے نوازا جائے گا۔
یاسر شاہ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوابی سے جب میں نے کرکٹ شروع کی تو کبھی نہیں سوچا تھا کہ مجھے سول ایوارڈ دیا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ میں یہ ایوارڈ تمام پاکستانیوں کا ہے اور ان لوگوں کے نام کرتا ہوں جو زندگی میں کبھی ہمت نہیں ہارتے۔
وسیم اکرم نے 460 بین الاقوامی میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 916 شکار کیے جبکہ وقار یونس نے 349 میچوں میں 789 وکٹیں حاصل کیں۔