Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

آسٹریلیا نے بھارت کو پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کے اہم میچ میں شکست دے کر سیریز 2-2 سے برابر کر دی۔ چوتھے ون ڈے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ روہت شرما اور شیکھر دھون نے بھارت کو زبردست آغاز فراہم کیا۔ روہت 95 اور شیکھر 143 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ بھارتی کپتان ویرات کوہلی صرف 7 رنز بنا سکے۔ بھارت نے آسٹریلیا کو جیت کے لیے 359 رنز کا ہدف دیا جس کے تعاقب میں آسٹریلوی ٹیم ابتداء میں مشکلات کا شکار ہوئی۔
ایرون فنچ صفر اور شان مارش 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد عثمان خوابہ اور پیٹر ہینڈزکومب کی شاندار پارٹنرشپ کی بدولت آسٹریلیا کی میچ میں واپسی ہوئی۔ پیٹر ہینڈزکومب 117 اور عثمان خواجہ 91 رنز بنا کر پویلین لوٹے تو کریز پر آنے والے ایشٹن ٹرنر نے میچ کا پانسہ پلٹ دیا۔ انھوں نے 43 گیندوں پر 84 رنز کی ناقابل شکست فاتحانہ اننگز کھیلی جس میں 6 چھکے اور 5 چوکے شامل تھے۔
ایشٹن ٹرنر کو میچ وننگ اننگز کھیلنے پر پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا فیصلہ کن میچ 13 مارچ کو دہلی میں کھیلا جائے گا۔