Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

گزشتہ دنوں پاکستان ٹیم کے 6 مستقل کھلاڑیوں کو ورلڈکپ سے پہلے آرام دیا گیا اور اس فیصلے پر سوالات اٹھائے گئے۔ اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں کھلاڑیوں کو آرام کرانے کی مخالفت کر دی۔ ملتان سلطانز کی فتح کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ جن کھلاڑیوں کو آرام دیا گیا انھوں نے کرکٹ ہی کتنی کھیلی ہے جو انھیں آرام دیا جا رہا ہے۔
شاہد آفریدی نے کہا کہ اگر یہ فیصلہ سرفراز کی مرضی سے ہوا تو ٹھیک ہے لیکن اگر یہ فیصلہ ان کی مرضی کے خلاف ہوا تو یہ حیران کن بات ہے۔ انھوں نے کہا اگر کوئی چھوٹی ٹیم ہوتی تو کھلاڑیوں کو آرام کرانا ٹھیک تھا مگر اس موقع پر یہ فیصلہ درست نہیں ہے۔ شاہد آفریدی نے مزید کہا کہ سرفراز بہترین کپتانی کر رہے ہیں اور ورلڈکپ میں وہی قیادت کے سب سے اچھے امیدوار تھے۔