Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر ناظم الحسن پی ایس ایل میچز دیکھنے پاکستان آ رہے ہیں۔ رواں سال بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا امکان ہے۔ پی سی بی نے پاکستان میں پی ایس ایل میچز کے لیے سیکیورٹی کے بھرپور انتظامات کیے ہیں۔ چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے آئی سی سی چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ رچرڈسن سمیت مخلتف ممالک کے کرکٹ بورڈ سربراہان کو مدعو کیا۔
آئی سی سی کے سیکیورٹی ماہر ریک ڈیکاسن اور فیڈریشن آف انٹرنیشنل کرکٹرز ایسوسی ایشن کے سی ای او ٹونی آئرش بھی پاکستان میں موجود ہیں۔ دونوں نے پی ایس ایل میچز میں سیکیورٹی انتظامات کو بہترین قرار دیا۔
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر ناظم الحسن اور کرکٹ آسٹریلیا کے سیکیورٹی چیف شان کیرل بھی کراچی پہنچ جائیں گے جنہیں سیکیورٹی انتظامات پر بریفنگ دی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی بنگلہ دیش کی مینز اور ویمنز ٹیموں کو دورہ پاکستان کی دعوت دے گا۔ پاکستان اور بنگلہ دیش کی خواتین ٹیموں کے درمیان سیریز رواں سال شیڈول ہے۔ آئی سی سی چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ رچرڈسن بھی 16 مارچ کو کراچی پہنچیں گے۔