Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پشاور زلمی کے اوپننگ بیٹسمین کامران اکمل نے کراچی کنگز کیخلاف ایک بار پھر چھکے چوکوں کی بارش کر دی۔ وکٹ کیپر بیٹسمین کامران نے 5 چھکوں اور چار چوکوں کی مدد سے 48 گیندوں پر 86 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔ آخری لیگ میچ میں بہترین پرفارمنس کے باعث کامران اکمل میچ کے بہترین کھلاڑی بھی قرار پائے۔ یہ پہلی مرتبہ نہیں کہ کامران اکمل نے کراچی کنگز کے بولرز کی دھلائی کی ہو۔
اوپننگ بیٹسمین نے چاروں سیزن میں کراچی کنگز کے خلاف عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ انہوں نے کراچی کنگز کے خلاف 10 میچز میں 165 کے اسٹرائیک ریٹ سے 408 رنز بنا رکھے ہیں جو کہ کراچی کی ٹیم کے خلاف کسی بھی بیٹسمین کے سب سے زیادہ رنز ہیں۔
کامران اکمل نے اپنی پی ایس ایل کی دو سنچریوں میں سے ایک سنچری بھی کراچی کنگز کے خلاف اسکور کی ہے۔ کراچی کنگز کے خلاف سب سے زیادہ چھکے لگانے کا ریکارڈ بھی کامران اکمل کے پاس ہے۔ کراچی کے خلاف 10 میچوں میں انھوں نے 30 چھکے لگائے ہوئے ہیں۔