لاہور قلندرز کے مالک فواد رانا اپنی ٹیم کے باہر ہونے کے بعد بھی لاہور قلندرز کے کھلاڑیوں کو حوصلہ دیتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ فواد رانا نے لاہور قلندرز کے کپتان فخر زمان کے بارے میں کہا کہ انہوں نے محمد حفیظ اور اے بی ڈویلیئرز کی عدم موجودگی میں ٹیم کو بہت اچھی طرح سے سنبھالا۔
انہوں نے کہا کہ لاہور قلندرز کی مینجمنٹ نے فخر زمان کو کپتان مقرر کر کے ایک درست فیصلہ کیا تھا اور انھوں نے بھی مینجمنٹ کے فیصلے کو درست ثابت کرنے کی پوری کوشش کی۔
انہوں نے کہا کہ فخر زمان میں اچھا کپتان بننے کی صلاحیتیں موجود ہے اور مستقبل میں بھی وہ لاہور قلندرز کی ٹیم کی کپتانی کرتے ہوئے نظر آئیں گے۔ اس کے علاوہ فواد رانا کا کہنا تھا پی ایس ایل کے چاروں سیزن میں لاہور قلندرز پلے آف مرحلے میں نہیں پہنچ سکی مگر پی ایس ایل کی کامیابی میں پھر بھی لاہور قلندرز کا بہت بڑا کردار ہے۔