Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

حسن علی پی ایس ایل فور میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے رواں سیزن کے 10 میچوں میں 21 وکٹیں حاصل کی ہیں اور ابھی ایونٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر ہیں۔ پی ایس ایل فور کا بہترین بولر بننے کی دوڑ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے فہیم اشرف بھی حسن علی کے ساتھ ساتھ ہی چل رہے ہیں۔
لاہور قلندرز کے خلاف فہیم اشرف نے چھ وکٹیں حاصل کیں اور ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ 19 وکٹیں لینے والے بولر بنے جس کے بعد فاسٹ بولر حسن علی نے ٹویٹر پر فہیم اشرف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ مجھے میری 'پرپل کیپ' واپس چاہیے۔
حسن علی نے کراچی کنگز کے خلاف تین وکٹیں حاصل کر کے بہترین بولرز کی فہرست میں دوبارہ پہلی پوزیشن حاصل کر لی اور فہیم اشرف سے 'پرپل کیپ' بھی واپس چھین لی۔ فہیم اشرف 19 وکٹوں کے ساتھ دوسری نمبر پر موجود ہیں۔