Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پشاور زلمی کے وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل پاکستان سپر لیگ کے سب سے کامیاب بیٹسمین رہے ہیں۔ پی ایس ایل میں سب سے زیادہ دو سنچریاں کامران اکمل نے بنائی ہیں اور سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹسمینوں پر نظر ڈالی جائے تو وہاں بھی کامران اکمل سرفہرست ہیں جنہوں نے 43 میچوں میں 1,169 رنز بنائے ہیں جبکہ زیادہ چھکے لگانے کا ریکارڈ بھی کامران اکمل کے پاس ہے۔ کامران اکمل کی کارکردگی کے تسلسل نے سابق کپتان راشد لطیف کو بھی متاثر کر دیا۔
کراچی کنگز کے خلاف جب انہوں نے 86 رنز کی اننگز کھیلی تو راشد لطیف نے کہا بدقسمتی سے کامران اکمل اپنی سنچری مکمل نہ کر سکے مگر اس کے باوجود یہ ان کی بہت عمدہ اننگز تھی۔ راشد لطیف کا کہنا تھا پاکستان میں اگر کوئی جدید دور کی کرکٹ کے مطابق جارحانہ بیٹنگ کرتے ہیں تو وہ واحد کامران اکمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پلے آف مرحلے کے اہم میچز میں کامران ہمیشہ بہترین پرفارم کرتے آئے ہیں جس وجہ سے وہ میرے پسندیدہ بیٹسمین ہیں۔