Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

ملتان سلطانز کی جانب سے آخری راؤنڈ میچ کھیلتے ہوئے محمد عباس نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا اور لاہور قلندرز کے مڈل آرڈر کو تہس نہس کر دیا۔ انھوں نے چار اوورز میں 22 رنز دے کر تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور پلیئر آف دی میچ بنے۔ پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن میں محمد عباس کا سفر مختصر مگر شاندار رہا۔
انہوں نے اس سیزن کے تین میچز میں 5.75 کی بہترین اکانومی سے 5 کھلاڑی آؤٹ کیے اور ورلڈکپ کے لیے اپنا کیس مظبوط کیا۔
پی ایس ایل کے اختتام کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کو میگا ایونٹ کی تیاری شروع کرنی ہے۔ اس سلسلے میں کھلاڑیوں کی پرفارمنس اور فٹنس پر نظر رکھی جائے گی۔ محمد عباس کا نام ورلڈکپ کے ابتدائی کھلاڑیوں کے پول میں شامل ہے اور انگلینڈ کے ویزے کے لیے پی سی بی نے ان سے دستاویزات بھی لے رکھی ہیں۔