Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

شاہد آفریدی اپنے فینز کو حیران کرنے کا خوب ہنر جانتے ہیں ایسا ہی کچھ ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کے مابین کھیلے گئے میچ کے آخر میں ہوا جب اسٹار آل راؤنڈر نے گراؤنڈ کا چکر لگایا۔ گراؤنڈ میں موجود سب لوگ یہی سمجھ رہے تھے کہ شاہد آفریدی کا یہ میچ الوداعی میچ ہو گا اور اس حوالے سے کافی چہ مگوئیاں بھی ہوئیں۔ انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اس تاثر کو مسترد کیا اور کہا کہ ابھی خود کو 70 فیصد فٹ سمجھتا ہوں، تین مہینے آرام کرنے کے بعد دوبارہ کرکٹ کھیلوں گا۔
مستقبل کے بارے میں آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے کہا کہ پی ایس ایل کھیلتا رہوں گا، آئندہ کس ٹیم کی نمائندگی کروں گا ابھی اس بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا۔
پاکستان سپر لیگ کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کرنے پر گراؤنڈ میں موجود تماشائیوں کا شکریہ ادا کرنے کے لیے انہوں نے میدان کا چکر لگایا اور عوام کے قریب جا کر ان سے ہاتھ بھی ملایا۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ پی ایس ایل پاکستان لانے میں غیرملکی کھلاڑیوں کا بڑا کردار ہے جس کے لیے میں ان کا شکرگزار ہوں۔