Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ملتان سلطانز نے پی ایس ایل فور میں اپنا آخری میچ لاہور قلندرز کے خلاف کھیلا جس میں انہیں کامیابی حاصل ہوئی۔ ملتان سلطانز کے آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے کراچی میں میچ کھیلتے ہوئے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور دو وکٹیں لے کر اپنی ٹیم کی کامیابی میں حصہ ڈالا۔
میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ اس مرتبہ بھی پی ایس ایل سے نیا ٹیلنٹ سامنے آیا، اچھے اسپنرز اور فاسٹ بولرز تو نظر آئے مگر نئے بلے بازوں کی کمی شدت سے محسوس کی گئی۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم نے پاکستان کے لیے بین الاقوامی سطح پر کھیلنا نہایت ہی آسان کر دیا ہے، بین الاقوامی سطح پر میچ کھیلنے کے لیے ایک سیریز میں اچھا کھیل پیش کرنا کافی نہیں ہوتا، نئے ٹیلنٹ کو نظر میں رکھیں، ان کی ٹریننگ کریں، انڈر-19 کھیلائیں، قومی اے ٹیم کا حصہ بنائیں اور جب ان کا تجربہ اچھا ہو جائے پھر ان کو قومی کرکٹ ٹیم میں شامل کیا جائے۔