Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پی ایس ایل فور اپنے اختتام کی طرف گامزن ہے۔ راؤنڈ میچز میں ملتان سلطانز نے اپنا آخری میچ لاہور قلندرز کے خلاف کھیلا جس میں ملتان کو فتح نصیب ہوئی۔ شعیب ملک نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ فخر زمان نے اچھی 36 گیندوں پر 53 رنز بنائے۔ ان کے علاوہ ڈیوڈ وزے نے 30 رنز بنائے مگر باقی کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے اور پوری ٹیم 140 رنز ہی بنا سکی۔
ملتان کی جانب سے محمد عباس نے زبردست بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا جبکہ شاہد آفریدی نے بھی دو کھلاڑی آؤٹ کیے۔ جواب میں ملتان سلطانز کے شان مسعود نے 48 اور جانسن چارلس نے 41 رنز بنا کر اپنی ٹیم کو میچ جتوانے میں اہم کردار ادا کیا۔ محمد عباس کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ ملتان سلطانز نے دس میچز کھیل کر صرف تین میں کامیابی حاصل کی۔