Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پی ایس ایل فور میں بھی لاہور قلندرز کی وہی پرانی کہانی رہی۔ شائقین کو لاہور قلندرز کے سنسنی خیز مقابلے دیکھنے کو ملے لیکن ٹیم پلے آف مرحلے میں رسائی حاصل نہ کر سکی۔ پی ایس ایل فور میں لاہور قلندرز نے 10 میچوں میں سے صرف 3 میں کامیابی حاصل کی جو کہ کراچی کنگز، ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ملی۔
سات میچوں میں لاہور قلندرز کو شکست کا مزہ چکھنا پڑا۔ لاہور کی ٹیم کو اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے ہاتھوں دو، دو میچوں جبکہ ملتان سلطانز، کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ایک، ایک میچ میں شکست ہوئی۔
لاہور قلندرز کے تین میچز ایسے ہوئے جن کا فیصلہ آخری اوورز میں ہوئے۔ ملتان سلطانز کے خلاف ڈیوڈ نے آخری گیند پر چھکا لگا کر کامیابی حاصل کی تو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف آخری گیند پر چھکا کھا کر لاہور کو شکست کا منہ دکھایا۔
ابوظہبی میں پشاور زلمی کے خلاف کھیلے جانے والے میچ میں بھی لاہور قلندرز کے بولرز چھائے رہے لیکن مصباح الحق اور ڈیرن سیمی کی پارٹنرشپ نے لاہور کے جبڑوں سے فتح چھینی۔