Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

لاہور قلندرز پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن میں بھی پلے آف مرحلے میں جگہ نہ بنا سکی جس پر ٹیم مالک فواد رانا افسردہ ہو گئے۔ فواد رانا نے ملتان سلطانز سے شکست کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے ایسا لگتا ہے لوگ شاید اس کو پسند کرتے ہیں جو ہارتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ چار سال سے آخری نمبر پر آنا ناقابل یقین ہے اور اس ناقص کارکردگی کیلئے میرے پاس الفاظ نہیں ہیں۔
فواد رانا نے کہا کہ میں خود ہار ہار کر تھک گیا ہوں، ہمارے کچھ میچز بہت اچھے ہوئے لیکن مجھے افسوس ہے کہ ہم وہ جیت نہیں سکے۔ انھوں نے مزید کہا کہ میں لاہور قلندرز کے مداحوں سے معافی مانگتا ہوں اور میں یہی کر سکتا ہوں۔ لاہور قلندرز کے ٹیم مالک نے کہا کہ ہماری ٹیم بہت اچھی تھی لیکن ہمارے پانچ بیٹسمینوں کے نکل جانے سے بہت فرق پڑا۔