Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان سپر لیگ کے چوتھے سیزن کے لیے قومی ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ لاہور قلندرز کا حصہ بنے لیکن بدقسمتی سے انجری کا شکار ہو کر وہ ایونٹ سے باہر ہو گئے۔ ان کی غیرموجودگی میں لاہور قلندرز کو کافی نقصان اٹھانا پڑا اور اس دفعہ لاہور کے مداحوں کو ٹیم سے جو توقعات تھیں وہ پوری نہ ہو سکیں لیکن حفیظ باہر بیٹھ پی ایس ایل کی کامیابی پر کافی خوش نظر آ رہے ہیں۔
پاکستان سپر لیگ کے رواں سیزن کے فائنل سمیت آخری آٹھ میچز کی میزبانی نیشنل اسٹیڈیم کراچی کر رہا ہے۔ چار میچز کھیلے جا چکے ہیں جس میں شائقین کی بڑی تعداد نے اسٹیڈیم کا رخ کیا۔ پاکستان میں کرکٹ کے پرستاروں کا جوش و جذبہ دیکھتے ہوئے محمد حفیظ نے کہا ہے کہ پی ایس ایل فائنل راؤنڈ مزید کامیاب ہو گا اور مجھے نظر آ رہا ہے کہ اگلی پوری پی ایس ایل پاکستان میں ہو گی۔