Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی میں پی ایس ایل ٹیموں کے اعزاز میں عشائیہ دیا جس میں ٹیموں کے غیرملکی پلیئرز نے بھی شرکت کی۔ تقریب میں چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری، کور کمانڈر کراچی لیفٹننٹ جنرل ہمایوں عزیز اور چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے بھی شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ موجودہ اور گذشتہ پی ایس ایل کا کامیاب انعقاد اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان ایک پُرامن ملک ہے اور اس نے کامیابی کے ساتھ دہشتگردی پر قابو پایا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ وہ تمام پی ایس ایل کی ٹیموں اور دیگر مہمانِ گرامی کو خوش آمدید کہہ کر خوشی محسوس کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کرکٹ ایک کھیل ہے جو کہ سرحدیں پار کر چکا ہے اور لوگ جہاں جہاں پر کرکٹ کھیلتے ہیں وہاں پہنچ چکا ہے۔ تقریب میں موسیقی کی محفل کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں عمر اکمل اور ویو رچرڈز جھوم اٹھے۔ کھلاڑیوں کو سندھی ٹوپی اور اجرک پیش بھی کی گئی۔
#PSL2019#Pakistan Super League#Pakistan Super League PSL 2019#Lahore Qalandars#Peshawar Zalmi#Karachi Kings#Quetta Gladiators#Islamabad United#Multan Sultans