Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

اسلام آباد یونائیٹڈ ٹیم میں شامل انگلش کھلاڑی سمت پٹیل نے کہا ہے کہ کراچی میں ہاؤس فل کراؤڈ کے سامنے پرفارم کرنے سے تمام کھلاڑی ہی لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ سمت پٹیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پلے آف میچز کے لیے بہت پرجوش ہوں اور ہم اپنے ٹائٹل کا دفاع کریں گے، ہم اچھی فارم میں ہیں لیکن اس وقت تمام ٹیمیں ہی ٹف ٹائم دے رہی ہیں اور میں اپنی ٹیم کے لیے اچھی پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے کی بھرپور کوشش کروں گا۔
سمت پٹیل نے پاکستان سپر لیگ سے سامنے آنے والے ٹیلنٹ کی تعریف کی، عمر خان اور محمد حسنین سمیت کئی کھلاڑیوں کا نام لے کر انھوں نے کہا کہ ان نوجوان کرکٹرز کا مستقبل روشن ہے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ اس وقت 10 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر تیسری پوزیشن پر ہے اور ایلیمنیٹر میں کراچی کنگز سے 14 مارچ کو ٹکرائے گی۔