ملتان سلطانز کا پی ایس ایل فور میں سفر ختم ہو چکا ہے اور ٹیم کے غیرملکی کھلاڑی جاتے جاتے اپنے ساتھ پاکستان کی خوشگوار یادیں ساتھ لے گئے جس کا اظہار انہوں نے ٹویٹر پر کیا۔ ملتان سلطانز کے کرس گرین نے سپورٹ کرنے پر پاکستانیوں کا شکریہ ادا کیا۔ کرس گرین نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ انہوں نے اس سیزن سے بہت کچھ سیکھا اور دوبارہ بھی پی ایس ایل کا حصہ بننے پر خوشی محسوس کریں گے۔
لوری ایونز نے اپنا سفر جیت کے ساتھ ختم ہونے پر خوشی کا اظہار کیا اور پہلی مرتبہ پاکستان میں کھیلنے کے تجربے کو کبھی نہ بھولنے والا تجربہ قرار دیا جبکہ دوبارہ بھی یہاں آ کر کھیلنے کی خواہش ظاہر کی۔
جیمز ونس نے بھی آخری جیت پر اطمینان ظاہر کیا اور کراچی کے شائقین کی تعریف کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ دوبارہ بھی اس کراؤڈ کے سامنے کھیلنے کا موقع ملا تو ضرور اس سے محظوظ ہوں گے۔ ڈینیئل کرسچن نے بھی پاکستان کی میزبانی کو پسند کیا اور دیگر ٹیموں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔