دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کے جارح مزاج اوپننگ بیٹسمین ایلکس ہیلز اور پشاور زلمی کے فاسٹ بولر کرس جورڈن پاکستان سپر لیگ کا مرحلہ آف مرحلہ کھیلنے کے لیے پاکستان آ رہے ہیں۔ دونوں کھلاڑی ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے میں مصروف تھے۔ گزشتہ سیزن میں بھی ایلکس ہیلز اسلام آباد یونائیٹڈ کا حصہ تھے۔
ایلکس ہیلز نے کہا ہے کہ وہ پی ایس ایل میں اسلام آباد یونائیٹڈ کا دوبارہ حصہ بننے پر خوش ہیں اور پاکستان میں کرکٹ کے مداحوں کے سامنے کھیلنے کیلئے پرجوش ہوں۔ انھوں نے کہا کہ ہماری ٹیم نے رواں سیزن میں بھی زبردست کارکردگی دکھائی جو تیسرا ٹائٹل جیتنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔
انگلینڈ کے فاسٹ بولر کرس جورڈن بھی پی ایس ایل فور کے پلے آف مرحلے کے لیے پاکستان آ رہے ہیں جو رواں سیزن کے آغاز میں پشاور زلمی کے ساتھ موجود تھے لیکن ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کی وجہ سے انھیں واپس جانا پڑا تھا۔