Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

نیپال کے ابھرتے ہوئے لیگ اسپنر سندیپ لمیچنے نے دنیا بھر کی لیگز کھیلتے ہوئے اپنی پہچان بنائی اور دنیائے کرکٹ میں نام بنایا۔ سندیپ لمیچنے پہلی مرتبہ پاکستان سپر لیگ کا حصہ بنے اور انھوں نے چوتھے ایڈیشن میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کی۔ انہوں نے اپنے پہلے میچ سے ہی کامیابیاں سمیٹنا شروع کر دی تھیں۔
بیشک ان کی ٹیم پلے آف مرحلے کے لیے کوالیفائی نہ کر سکی مگر پاکستان سے جڑی یادیں لیے وہ واپس اپنے دیس چلے گئے۔ سندیپ لمیچنے نے ٹویٹر پر پاکستانیوں کی جانب سے دیئے گئے پیار کا شکریہ ادا کیا اور پاکستان کا قومی لباس شلوار قمیض زیب تن کر کے اپنی تصویر بھی مداحوں کیساتھ شیئر کی۔
پی ایس ایل فور میں انہوں نے لاہور قلندرز کی جانب سے کھیلتے ہوئے سات میچز میں 11 وکٹیں حاصل کیں اور بیٹسمینوں کو خوب پریشان کیا۔ پی ایس ایل میں ان کی بہترین بولنگ 10 رنز دے کر چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنا رہی جو انھوں نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف کی تھی۔