Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

کرکٹ ورلڈکپ شروع ہونے سے پہلے آئی سی سی گزشتہ میگا ایونٹس کے یادگار میچز پر ووٹنگ کرا رہی ہے۔ ورلڈکپ 1992 کے سیمی فائنل میں انضمام الحق کی 60 رنز کی شاندار اننگز ایک مرحلہ عبور کر کے اگلے مرحلے میں پہنچ گئی ہے۔ آکلینڈ میں کھیلے گئے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے 50 اوورز میں 7 وکٹوں پر 262 رنز اسکور کیے تھے جو اس وقت ایک بہت اچھا اسکور تصور کیا جاتا تھا۔
جواب میں پاکستان کے چار اہم کھلاڑی 140 رنز پر پویلین لوٹ چکے تھے۔ انضمام الحق نے 37 گیندوں پر 60 رنز بنائے اور جاوید میانداد کے ساتھ مل کر اسکور 227 رنز تک لے گئے اور پاکستان کی فتح کو آسان بنا دیا۔ جاوید میانداد نے 57 اور معین خان نے بھی آخر میں 20 اہم رنز بنائے۔ اس شاندار اننگز پر انضمام الحق کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا تھا۔
#Pakistan#New Zealand