آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان تاریخی اور ریکارڈ ساز ون ڈے میچ کو 13 سال بیت گئے۔ 12 مارچ 2006 کو جوہانسبرگ میں آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان پانچ ون ڈے میچز کی سیریز کا فیصلہ کن میچ کھیلا گیا۔ آسٹریلیا نے پہلے کھیلتے ہوئے جنوبی افریقی بولرز کی دھنائی کر دی اور 50 اوورز میں 434 رنز بنا ڈالے تھے۔ رکی پونٹنگ نے 164 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی تھی۔
جواب میں ہرشل گبز نے آسٹریلوی بولرز کو دن میں تارے دکھا دیئے۔ انھوں نے 111 گیندوں پر 175 رنز کی طوفانی اننگز کھیلی۔ گریم اسمتھ نے 90 اور مارک باؤچر نے آخر میں 50 رنز کی میچ وننگ اننگز کھیلی اور ساؤتھ افریقہ کو ون ڈے کرکٹ کی تاریخ کا سب سے بڑا ہدف عبور کرا دیا۔ جنوبی افریقہ نے 5 میچز کی سیریز 2-3 سے جیتی تھی۔ رکی پونٹنگ اور ہرشل گبز مشترکہ طور پر مین آف دی میچ رہے تھے۔