Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگز جاری کر دی ہیں اور اس میں پاکستان کی حکمرانی برقرار ہے۔ آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ نئی رینکنگز کے مطابق پاکستان ٹیم 135 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ بھارت 122 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو حالیہ 3 میچز کی سیریز میں وائٹ واش کر کے تین پوائنٹس حاصل کیے جس کے بعد اس نے آسٹریلیا سے تیسری پوزیشن چھین لی۔
انگلینڈ 121 پوائنٹس کے ساتھ تیسری، آسٹریلیا 120 پوائنٹس کے ساتھ چوتھی اور جنوبی افریقہ 118 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں پوزیشن پر موجود ہے۔ 10 بہترین بلے بازوں کی فہرست میں 885 پوائنٹس کے ساتھ بابر اعظم پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں۔
نیوزی لینڈ کے کولن منرو دوسری اور آسٹریلیا کے گلین میکسویل تیسری پوزیشن پر موجود ہیں۔ بہترین 10 بولرز کی فہرست میں افغانستان کے راشد خان 780 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہیں۔ پاکستان کے شاداب خان 720 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور انگلینڈ کے عادل رشید 709 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔
#Pakistan#India#Bangladesh#Australia#South Africa#England#New Zealand#Sri Lanka#Afghanistan#Zimbabwe