Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی طرف سے پی ایس ایل ٹیموں کو عشائیہ تاریخی موہٹہ پیلس میں دیا گیا۔ اس پروقار تقریب میں غیرملکی کھلاڑیوں کو بھی خصوصی طور پر دعوت دی گئی اور انہیں تحفے میں "اجرک" دی گئی۔ اس کے علاوہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی نے بھی عشائیہ میں شرکت کی۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے احسان مانی کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے تمام میچز کی میزبانی کا موقع دیا۔
جواب میں چیئرمین پی سی بی نے بھی حکومت سندھ کے تعاون کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے تعاون کے بغیر پی ایس ایل میچز کا کراچی میں انعقاد ممکن نہیں تھا اور ایونٹ کی کامیابی سندھ حکومت کی مرہون منت ہے۔ احسان مانی نے مزید کہا کہ صوبہ سندھ میں کھیلوں کے فروغ کی ضرورت ہے جس کے لیے ہم ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا انعقاد کریں گے اور کھلاڑیوں کو گروم کریں گے۔