سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کی پاکستان کرکٹ کے لیے شاندار خدمات ہیں جس میں ایک اہم کارنامہ پی ایس ایل کا آغاز ہے۔ پی ایس ایل فور شروع ہوتے ہی کرکٹ حلقوں میں انہیں یاد کیا جانے لگا تھا۔ افتتاحی تقریب میں ان کی کمی کو شدت سے محسوس کیا گیا۔
پی ایس ایل فور کے فائنل اور اختتامی تقریب کے لیے پی سی بی نے انھیں دعوت نامہ بھیجا اور وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بھی انھیں مدعو کیا لیکن انھوں نے بیرون ملک ہونے کی وجہ سے آنے سے معذرت کر لی۔
سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ وہ اس وقت ملک میں موجود نہیں ہیں اور پی ایس ایل کا فائنل دیکھنے نہیں آ سکیں گے۔ انھوں نے 2016 میں پاکستان سپر لیگ کی بنیاد رکھ کر پہلا ایونٹ منعقد کرایا جو کامیاب رہا تھا۔