Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پی سی بی نے کپتان سرفراز احمد اور قومی ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں کو ڈومیسٹک کرکٹ سے بھی دور رکھنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ 22 مارچ سے متحدہ عرب امارات میں آسٹریلیا کے خلاف شروع ہونے والی پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز میں کپتان سرفراز احمد سمیت کئی کرکٹرز کو آرام دیا گیا ہے۔
پی سی بی نے فیصلہ کیا ہے کہ پاکستان کپ ون ڈے ٹورنامنٹ میں سرفراز احمد اور ورلڈکپ کے پول میں شامل کھلاڑیوں کو آرام دیا جائے گا جن کی تعداد 20 سے زائد ہے۔
اس فہرست میں سرفراز احمد، شاداب خان، بابر اعظم اور فخر زمان سمیت دیگر کرکٹرز شامل ہیں۔ پاکستان ون ڈے کپ 2 سے 14 اپریل تک راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔
#Pakistan