Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

بال ٹیمپرنگ تنازع میں ملوث آسٹریلوی کھلاڑی اسٹیو سمتھ اور ڈیوڈ وارنر کی ایک سال کی سزا 28 مارچ کو ختم ہو رہی ہے۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز 22 مارچ سے متحدہ عرب امارات میں ہو رہا ہے جس کے لیے دونوں کھلاڑیوں کو آسٹریلوی ٹیم کا حصہ نہیں بنایا گیا تھا مگر اب اسٹیو سمتھ اور ڈیوڈ وارنر ٹیم کے ساتھ یو اے ای میں موجود ہوں گے جہاں وہ اپنی ٹیم کے ساتھ ٹریننگ بھی کریں گے جس کا مقصد کھلاڑیوں کو ٹیم کے ماحول کے ساتھ ہم آہنگ کرنا ہے۔
ممکن ہے کہ دونوں کھلاڑیوں کی سزا ختم ہونے کے بعد آخری دو میچوں میں انہیں پلیئنگ الیون کا حصہ بھی بنایا جائے۔ ون ڈے سیریز کا چوتھا میچ 29 اور آخری میچ 31 مارچ کو کھیلا جائے گا۔ اسٹیو سمتھ اور ڈیوڈ وارنر اس سال آئی پی ایل کا بھی حصہ ہوں گے۔ گزشتہ سال بال ٹیمپرنگ تنازع کی وجہ سے بی سی سی آئی نے دونوں کھلاڑیوں کو آئی پی ایل میں کھیلنے کی اجازت نہیں دی تھی۔