Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

امام الحق پاکستان سپر لیگ میں پہلی مرتبہ کھیل رہے ہیں اور انھوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ امام الحق نے 9 میچوں میں 3 نصف سنچریوں کے ساتھ 257 رنز بنائے ہیں۔ امام الحق کی پی ایس ایل کی کارکردگی نے سابق قومی کرکٹر عامر سہیل کو بھی متاثر کر دیا۔ عامر سہیل کا امام الحق کے بارے میں کہنا ہے کہ پی ایس ایل فور میں اگر کوئی بیٹسمین اچھی تکنیک کے ساتھ کھیل رہا ہے تو وہ امام الحق ہیں۔
عامر سہیل نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی میں صرف چھکے اور چوکے مار کر میچز نہیں جیتے جاتے، امام الحق کا ٹی ٹوئنٹی میں اس طرح بیٹنگ کرنا بالکل درست ہے، وہ وکٹ پر وقت گزارتے ہیں اور ضرورت پڑنے پر تیز بھی کھیلتے ہیں۔
سابق ٹیسٹ کرکٹر نے کہا کہ ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے اور پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے امام الحق نے دونوں ہی صورتحال میں اچھی بیٹنگ کی ہے۔ پی ایس ایل میں بیٹنگ ٹیلنٹ کی کمی کے حوالے سے عامر سہیل کا کہنا تھا کہ فرنچائزز غیرملکی بیٹسمینوں کو زیادہ ترجیح دیتے ہیں جس کے باعث ڈومیسٹک میں پرفارم کرنے والے لڑکوں کو مکمل موقع نہیں مل پا رہا۔