Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

Pakistan Super League (PSL) 2019

پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن میں بولنگ ٹیلنٹ تو بہت سامنے آیا لیکن بیٹنگ ٹیلنٹ سامنے نہ آنے پر سابق اور موجود کرکٹرز کے بعد قومی ٹیم کے کوچ مکی آرتھر بھی پریشانی کا شکار ہو گئے ہیں۔ مکی آرتھر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میں نے پی ایس ایل میں ابھی تک کوئی ابھرتا ہوا نوجوان بیٹسمین نہیں دیکھا اور اس کی وجوہات مجھے نہیں معلوم ہیں۔
انھوں نے کہا کہ وہی کھلاڑی پرفارم کر رہے جن کو پہلے آزما جا چکا ہے جو پاکستان کرکٹ کے مستقبل کے لیے کافی پریشان کن بات ہے اور مجھے بھی بیٹنگ میں پاکستان کے مستقبل کو لے کر فکر ہے۔
یونس خان کے مطابق بیٹنگ ٹیلنٹ سامنے نہ آنے کی ایک وجہ یہ ہے کہ نوجوان بیٹسمین ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں کریز پر وقت گزارنے کی بجائے ہٹنگ کو ترجیح دیتے ہیں اور جلد آؤٹ ہو جاتے ہیں۔