کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم میں شامل وکٹ کیپر بیٹسمین اعظم خان نے ایک انٹرویو میں اپنی صحت کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ فاسٹ فوڈ بہت زیادہ کھاتے ہیں اور ان کے والدین نے بھی انھیں بہت زیادہ فاسٹ فوڈ کھلایا ہے۔ انھوں نے کہا کہ میں ابھی چھپ چھپ کر فاسٹ فوڈ کھا لیتا ہوں لیکن کوشش کرتا ہوں کہ ایسی چیزیں اب زیادہ نہ کھاؤں۔ اعظم خان نے کہا کہ وہ اس ڈائیٹ پلان پر عمل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جو انھیں دیا گیا ہے اور خود کو فٹ رکھنے کیلئے بھرپور محنت جاری ہے۔ اعظم خان کے والد معین خان کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کوچ بھی ہیں اور انھیں کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے کہ ان کی وجہ سے اعظم خان کوئٹہ کی ٹیم میں شامل ہیں۔ اعظم خان کو رواں سیزن میں پہلی مرتبہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے کھیلنے کا موقع ملا اور انھوں نے ایک میچ میں 12 رنز بنائے تھے۔