Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ڈومیسٹک ٹیم سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) کے کوچ عتیق الزمان لاہور قلندرز کے ساتھ منسلک رہ چکے ہیں اور انھوں نے ایک ٹی وی انٹرویو میں ٹیم مالک فواد رانا کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ فواد صاحب! اپنی آنکھوں سے پردہ ہٹائیں، جن کو نکالنا ہے انھیں نکالیں، ٹیم مینجر کو ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا کچھ معلوم نہیں ہے۔
عتیق الزمان نے کہا کہ عاقب جاوید بطور کوچ بہت پریشان رہتے ہیں اور انھیں معلوم نہیں ہوتا کہ کون سے گیاہ کھلاڑی کھیلانے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ آپ پی ایس ایل فور میں لاہور قلندرز کی کارکردگی پر دیکھیں تو لاہور نے چار وکٹ کیپرز کو آزمایا۔
عتیق الزمان نے سوال اٹھایا کہ کون سی ٹیم میں میں اتنے وکٹ کیپرز شامل ہوتے ہیں؟ ملتان سلطانز نے بھی تین وکٹ کیپرز آزمائے اور ان کا حال بھی سب کے سامنے ہے۔