Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم میں شامل قومی اوپننگ بیٹسمین احمد شہزاد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل کے دوران آسٹریلیا کے خلاف سیریز کیلئے ٹیم کا اعلان کر دینے سے کئی کھلاڑی دلبرداشتہ ہو گئے ہیں۔ احمد شہزاد نے کہا کہ ماضی میں جو ہوا وہ گزر چکا، اب میرے کنٹرول میں جو چیز ہے وہ میری پرفارمنس ہے اور کوشش کر رہا ہوں کہ اچھی کارکردگی دکھا کر ٹیم میں جگہ بناؤں۔
انھوں نے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف سیریز کیلئے ٹیم میں جگہ نہیں بنا سکا لیکن میں پی ایس ایل کے بقیہ میچز اور پاکستان ون ڈے کپ میں اچھی پرفارمنس دکھا کر ٹیم میں واپسی کروں۔ احمد شہزاد نے مزید کہا کہ میری خواہش ہے کہ ورلڈکپ اسکواڈ کا حصہ بن کر کچھ ایسا کروں جو ساری زندگی یاد رکھا جائے اور میں پرامید ہوں کہ اچھی کرکٹ کھیل کر ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو جاؤں گا۔
#ICC Cricket World Cup 2019#Pakistan#Quetta Gladiators