Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان سپر لیگ کے پہلے پلے آف میچ میں پشاور زلمی کو اپنی بڑی غلطی کا خمیازہ بھگتنا پڑ گیا۔ پشاور زلمی نے حیران کن طور پر اپنے ان فارم بیٹسمین عمر امین کو ڈراپ کر کے صہیب مقصود کو ٹیم میں شامل کر لیا جو گزشتہ میچز میں انجری کا شکار تھے۔ پشاور زلمی کو یہ غلطی بھاری پڑی اور اہم میچ میں صہیب مقصود صرف 7 رنز بنا سکے۔
عمر امین نے پی ایس ایل کے 9 میچز کی 7 اننگز میں 37 کی زبردست اوسط سے 151 رنز اسکور کیے ہیں اور اس میں دو نصف سنچریاں بھی شامل ہیں۔
صہیب مقصود اس پی ایس ایل میں صرف تین میچز ہی کھیل سکے ہیں اور ان تین میچز میں انھوں نے صرف 45 رنز اسکور کیے۔ کرکٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ ایلیمنیٹر میچ میں پشاور زلمی کے پاس غلطی کی کوئی گنجائش نہیں ہے اور صہیب مقصود کو بٹھا کر عمر امین کو پلئینگ الیون میں شامل کیا جائے۔