Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پشاور زلمی کو کوالیفائر میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ہاتھوں شکست ہوئی۔ اس کے بعد اپنی ٹیم کی حوصلہ افزائی کرنے کے لئے ٹیم کے مالک جاوید آفریدی نے ٹویٹر پر اپنا خصوصی پیغام جاری کیا۔ جاوید آفریدی نے اپنے پیغام میں کہا کہ میری ٹیم کا آخری گیند تک لڑنے کا جذبہ مجھے بہت پسند ہے، مجھے یقین ہے کہ میرے کھلاڑی کم بیک کریں گے اور اپنے آخری موقع سے فائدہ اٹھائیں گے۔
ٹیم مالک نے کہا کہ ان کے پاس ڈیرن سیمی اور کیرون پولارڈ کی تعریف کرنے کے لیے الفاظ نہیں ہیں۔ انھوں نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کی مبارکباد بھی پیش کی۔ واضح رہے کہ پشاور زلمی ابھی ایونٹ سے باہر نہیں ہوئی ہے بلکہ ان کے پاس فائنل کھیلنے کا ایک موقع ابھی موجود ہے۔ پشاور زلمی اب کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان ہونے والے میچ کی فاتح ٹیم کا مقابلہ کرے گی۔