Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مابین پہلا پلے آف میچ کھیلا گیا جس میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ احمد شہزاد کے جلدی آؤٹ ہونے کے بعد شین واٹسن اور احسن علی نے اچھی شراکت داری قائم کی جس نے ٹیم کا ٹوٹل 186 تک پہنچانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی کی ٹیم نے اچھی شروعات کی اور ان کی پہلی وکٹ 41 رنز پر کامران اکمل کی صورت میں گری۔
کامران اکمل کے آؤٹ ہونے کے بعد کوئی بھی کھلاڑی زیادہ دیر تک کریز پر موجود نہ رہ سکا۔ اس مشکل وقت میں پشاور کے کپتان ڈیرن سیمی اور جارح مزاج بیٹسمین کیرون پولارڈ نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا کرتے ہوئے ٹیم کا اسکور 173 تک پہنچایا۔
آخری اوور میں پشاور زلمی کو جیت کے لیے 21 رنز درکار تھے، واٹسن نے آخری اوور میں پولارڈ کو 44 رنز پر بولڈ کیا اور سیمی 46 رنز بنا کر رن آؤٹ ہو گئے جس کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 10 رنز سے ہرا کر فائنل میں جگہ بنا لی۔